اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لولو ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملت بحرین کے قیام کو کئي برس ہورہے ہیں اوراس دوران آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کا سب سے زیادہ شکار بچے ہوئے ہیں اور بہت سے بچے آل خلیفہ کے سیکیورٹی کارندوں کی زہریلی گيسوں کے حملوں اور فائرنگ کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے ہیں۔ لو لو ٹی وی چینل نے آل خلیفہ کی ہولناک مجرمانہ کارروائيوں پر عالمی برادری اور اداروں کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی سے آل خلیفہ کی حکومت مزید گستاخ ہوتی جارہی ہے اور اس کی تشدد آمیز کارروائيوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲